ٹی ایم اسکول میں بشریٰ میڈم و راشد فیض سر کا وزٹ اور طلبہ کی رہنمائی

*ٹی ایم ہائی اسکول میں موسم گرما کی تعطیلات میں اسپورٹس و انگلش اسپکینگ کلاس*

ٹی ایم ہائی اسکول میں طلبہ کی ہمہ جہت ترقی ہو اس کے لئے کوچ عمران سر کی نگرانی میں کھیلوں کی باریکیاں اور کھیلوں کی افادیت کے بارے میں رہنمائی کی گی۔ 
اسی طرح انگلش اسپیکنگ کلاس سے بھی بہت سارے طلبہ نے استفادہ حاصل کیا۔ موسم گرما کی تعطیلات میں ٹی ایم ہائی اسکول میں اسکولی طلبہ کیلئے کریر گائیڈنس اور انگلش اسکلس ڈویلپمنٹ کلاسیس کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا اختتام پر31 مئی بروز بدھ کو ایک تقریب عمل میں آئی اس میں اسپیکنگ کلاس کے طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس کے بعد اسپیکنگ کلاس کے فعال معلم راشد فیض سر بی ایم سی نے طلبہ کو تحسینی کلمات سے نوازا اور انہیں آگے بڑھنے کی تلقین کی مالیگاوں ہائی اسکول کی فعال معملہ بشریٰ میڈم نے طلبہ کی مخفی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے مستقبل قریب میں بھی اسے جاری رکھنے کی ہدایت طلبہ کو دی۔ رحمانی جمیل سر نے طلبہ کو مختلف مثالوں کے ذریعے طلبہ کو آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ اسکول ھذا کے ہیڈ ماسٹر انصاری پرویز سر نے دونوں اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا۔ اور طلبہ کو رہنمائی کی کے وہ اسے حرف آخر نہ سمجھیں اسپیکنگ کا ماحول کو ملتوی نہ کریں۔ اس کے بعد اساتذہ کرام کو ہدیات سے نوازا ۔ناظم سر نے بہترین انداز میں اس پروگرام کی نظامت کی اور اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

                      فقط
                   ش ۔ ن۔ الف
ٹی ایم ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج، مالیگاوں ناسک

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے