ضلع تھانہ و ممبرا ممبئی کا پہلا کم عمر نوجوان جس گنیز بک میں اپنا نام درج کروایا
مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب و اراکین نے دی مبارکباد
پریس ریلیز :- (رضوان ربانی) گذشتہ دنوں مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کی دعوت پر مالیگاؤں تشریف لائے روبک کیوب ماسٹر عفان کٹی نے جہد مسلسل اور محنت شاقہ کی بدولت اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کروالیا ہے- واضح رہے کہ روبک کیوب کے اپنے فن میں ماہر ماسٹر عفان کٹی اس سے قبل انڈیا بک آف ورلڈ ریکارڈ، لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ اور ایشیاء بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا چکا ہے اور مسلسل کامیابی کی منازل طے کرتے ہوئے ضلع تھانہ اور ممبرا، ممبئی سے پہلا ایسا شخص کہلاۓ گا جس نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا ہے- ماسٹر عفان کٹی نے ایک موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے- مختلف اسکولوں میں اب تک دو سو سے زائد لیکچرس دیے ہیں"جہاں چاہ وہاں راہ" کے عنوان سے سی بی ایس سی کی ٹیکسٹ بک میں ماسٹر عفان کٹی کا ایک سبق مع تصویر کے پڑھایا جا رہا ہے- ماسٹر عفان کٹی فی الحال پوری دنیا میں واحد 16 سالہ طالب علم ہے جو روبک کیوب پر کئی زبانوں کے الفابیٹ آنکھوں پر پٹی باندھ کر (بغیر دیکھے) لکھتا ہے اسماء الحسنیٰ، اسماء النبی، تین سو تیرا صحابہ کے نام، قرآن مجید کے پاروں کے نام، سورتوں کے نام، اہم اسلامی واقعات، مقامات مقدسہ کے نام، مشہور و معروف مساجد کے نام، اسلامی تاریخ کے مشہور و معروف ناموں کے علاوہ آن دا اسپاٹ (آن واحد میں) بولے گئے ناموں کو روبک کیوب کی مدد سے اردو ہندی، انگریزی، تمل و ملیالم و دیگر زبانوں میں مہارت سے روبک کیوب پر نام بنانے کے فن کا مظاہرہ بھی کر چکا ہے۔ عفان نے کئی مشہور مقامات، عمارتیں اور معروف شخصیات بشمول کانگریسی لیڈر مسٹر راہل گاندھی کی تصاویر بھی روبک کیوب کی مدد سے بناچکا ہے- شوشل میڈیا کے پلیٹ فارمس ٹیڈیکس اسپیکر اور جوش اسپیکر کے طور پر بھی ماسٹر عفان کٹی نے موٹیویشنل لیکچرز دیے ہیں- اس شاندار و اچھوتی کامیابی پر سٹیزن کیمپس، مالیگاؤں کے چئیرمین، مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر، محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب، فیروز حسین بادشاہ، مختار یوسف، ظہیر قدسی، شبیر رمضان، عبدالعظیم فلاحی، اعجاز صدیقی، عارف حسین، زاہد یوسفی، رضوان ربانی، ایوبی معاذ، محمد عارف دلار، اسماعیل وفا، ڈاکٹر ندیم انجم، بشری' میڈم، رقیہ میڈم و فردوس جہاں میڈم نے ماسٹر عفان کٹی، انکے والد رفیق کٹی و فیمیلی کو عمیق دل سے مبارکباد پیش کی ہے-

0 تبصرے