میں بنوں گا آئی اے ایس آفیسر! تحریکی پروگرام عنقریب

’’میں بنوں گا آئی اے ایس آفیسر!‘‘تحریکی پروگرام عنقریب

مالیگائوں، شہر مالیگائوں میں تعلیمی میدان میں کام کرنے والوں کی کمی نہیں ہے انہی کام کرنے والوں کی فہرست میں مالیگائوں ایجوکیشن فورم تعارف محتاج نہیں ۔ اس فورم کے روح روان محترم ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ، سرپرست فیروز حسین بادشاہ اور اراکین فورم کی جانب سے عنقریب ہی شہر میں ایک انوکھا اور تحریکی پروگرام بعنوان’’ میں بنوں گا آئی اے ایس آفیسر ‘‘پیش کیا جائے گا۔ یو پی ایس سیطرز کے اس مقابلے میں نہم جماعت کےانگلش میڈیم اور اردو میڈیم کے طلبہ و طالبات کا نہم جماعت کے نصاب اور کرنٹ افیئرس پرمشتمل ایک تحریری متبادل جوابات پر مبنی سوالات کا سیٹ دیا جائے گا اور انہیں صحیح جواب کا انتخاب کرتے ہوئےاپنا جواب درج کرنا ہوگا۔ یہ مقابلہ جنوری کے پہلے ہفتے میں مختص کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والے طالبان علم کوتحریری مقابلے سے قبل ایک پروگرام کاانعقاد کرتے ہوئے مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی اور قوم مسلم کے بچوں کو مختلف اہم عہدوں کے حصول کے لئے رہنمائی کی جائے گی تاکہ ان کارجحان Competitive Exam کی طرف بڑھے۔مقابلے میں شریک ہونے کے لئے بچوں کو سردار پرائمری اسکول ،اسلام نگر میں معاذ ایوبی اور توصیف احمد سے صبح گیار ہ بجے سے دوپہر تین بجے تک رابطہ کرتے ہوئے فارم بھر کرپیشگی رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ فارم کی فیس ۵۰ روپے ہے۔واضح رہے کہ مقابلے میں ٹاپرس کے لئے کافی انعامات مختص کئے گئے ہیں۔پروگرام کی تفصیلات کو عنقریب ہی اخبارات میں شائع کیا جائے گا۔ اس ہمہ مقصدی پروگرام میں ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب اور اراکین فورم کی جانب سے شہر میں مختلف اسکولوں سے منسلک اساتذہ کرام نیز سرپرست حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو شریک مقابلہ کریںاور اپنی تعلیمی بیداری کا ثبوت دیں۔اس مقابلے کی مزید معلومات کے لئے اعجاز صدیقی سر سے 9226217551اور رضوان ربانی سر سے 8983174977پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
 منجانب مختار یوسف، رکن مالیگائوں ایجوکیشن فورم

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے