ادارہ نثری ادب کی ماہانہ 197ویں ادبی نشست کامیابی سے ہمکنار

ادارہ نثری ادب کی197- ویں ماہانہ ادبی نشست انتہائی کامیابی سے ہمکنار، ساتھ ہی ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کا استقبال

پریس ریلیز:- مورخہ 27- اگست، 2022ء کی اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم عتیق شعبان (نائب صدر ادارہ نثری ادب) کی صدارت میں نثری ادب کی 197 ویں ماہانہ ادبی نشست منعقد ہوئ- اس ادبی نشست میں مالیگاؤں کی مشہور و معروف ادبی، سماجی و تعلیمی شخصیت محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب (چئیرمین سٹیزن کیمپس) کو "امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی، کوئین میری" سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کیے جانے پر، سپاس نامہ، گلدستہ، شال، قلم و کتاب سے نواز کر آپ کا استقبال کیا گیا- سپاسنامہ کی رونمائی رشید آرٹسٹ جبکہ خواندگی رضوان ربانی نے کی- اس موقع پر رمضان بھائی فیمس، عبدالغفار سراج منشی،و ڈاکٹر آصف سلیم صاحبان بھی رونقِ اسٹیج رہے۔ محترم سعید پرویز نے صاحب اعزاز پر مقالہ لکھ کر قلم کی جولانیاں بکھیریں صاحب اعزاز نے ادارہ نثری ادب کا شکریہ ادا کیا اور مسلسل ۲۰ برسوں سے جاری اس ماہانہ ادبی نشست کے انعقاد پر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور اپنی دلی مسرت کا اظہار کیا- اس موقع پر سعید پرویز، اشفاق عمر،احمد ایوبی و مصطفیٰ برکتی صاحبان کی جانب سے بھی صاحب اعزاز کو قلم شال گلدستہ اور ٹوپی پیش کر کے عزت افزائی کی گئی- بعد ازاں عبدالمجید ماسٹر، ڈاکٹر اقبال برکی اور فرحان دل صاحبان نے اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کیں، جس پر حاضرین نے تنقید و تبصرے کیے۔ رضوان ربانی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اردو زبان و ادب کے شیدائیوں کی کثیر تعداد اس نشست میں اول تا آخیر موجود رہی۔ آئندہ 198ویں نشست 24 ستمبر 2022ء بروز سنیچر کی شب دس بجے ہوگی جو کہ ادارہ نثری ادب کے صدر محترم محمد اسحق خضر صاحب سے موسوم ہوگی- نشست کو آپ ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل پر ملاحظہ کر سکتے ہیں-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے