الحمدللہ ثم الحمدللہ! شہر عزیز مالیگاؤں کے سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام جاری سردار پرائمری اسکول نے جاری تعلیمی سال کی اپنی تاریخ ساز شروعات کی- شکر خداوندی کہ مورخہ ۱۳ اگست ۲۰۲۲ء کو سادھنا کلا منچ، مالیگاؤں کیمپ،کے زیر اہتمام ہندوستان کی 75 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر بال گندھروا منگل کاریلیہ، سوموار بازار، مالیگاؤں کیمپ کے پر شکوہ آڈیٹوریم میں قومی گیتوں کے انتہائی سخت، شاندار، کانٹے کے مقابلے میں اول انعام (لہان گٹ) 3100 روپے نقد، خوبصورت ٹرافی و سرٹیفکیٹ اور موٹھا گٹ میں دوم انعام 3100 روپے نقد، خوبصورت ٹرافی و سرٹیفکیٹ، انعامات حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے- عیاں رہے کہ اس سخت مقابلے میں تقریباًً ۵۰ گروپ شامل ہونے اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس عظیم الشان کامیابی پر ہیڈ مسٹریس محترمہ ایوبی پروین میڈم نے مقابلے میں شامل طالبات اور تیاری کروانے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی جبکہ، سٹیزن کیمپس کے روح رواں و چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے ہیڈ مسٹریس محترمہ ایوبی پروین سمیت تمام ہی اسٹاف ممبران کو اور سردار کا پرچم بلند کرنے والی طالبات اور انکے والدین کو بھی عمیق دل سے مبارکباد پیش کی ہے-

0 تبصرے