سٹیزن کیمپس میں 75ویں جشنِ یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب

سٹیزن کیمپس میں 75 ویں جشنِ یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب

شہر عزیز مالیگاؤں کے مشہور و معروف، سٹیزن کیمپس میں امسال جشنِ یومِ آزادی کی تقریب انتہائی پر جوش اور شاندار پیمانے پر انجام پزیر ہوئی صبح ٹھیک 7:45 کو سوسائٹی کے نائب صدر محترم ڈاکٹر عبدالحمید صاحب کے دست مبارک سے رسم پرچم کشائی انجام پزیر ہوئی اس موقع پر کیمپس کے روح رواں محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے اراکین انتظامیہ، تمام ہی یونٹ کے پرنسپل، ہیڈ، انچارج، اساتذہ، نان ٹیچنگ اسٹاف، طلباء و طالبات، شہریان و عوام الناس کو 75 ویں جشنِ یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی- قبل اسکے قرات سے تقریب کا آغاز ہوا۔ جسکی صدارت محترم ظہیر ابنِ قدسی صاحب نے کی- اس رنگا رنگ تقریب میں انگلش اردو،مراٹھی تقاریر، قومی و حب الوطنی گیت، اور مختلف گیتوں پر ایکشن سانگ پیش کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر آصف سلیم، ڈاکٹر عبدالحمید، حافظ بدرالدجیٰ، ایوبی معاذ احمد، عتیق ایوبی، حافظ بدرالدجیٰ، عرفان نادر، انیس نکھار، نہال احمد، شکیل رحمانی کے علاوہ دیگر معزز مہمانان موجود تھے۔ جبکہ سٹیزن کیمپس کے تمام ہی یونٹ کے پرنسپل، ہیڈ و اساتذہ کرام موجود تھے- ش-ن- الف- سٹیزن کیمپس، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے