انٹرنیشنل امریکن کونسل فار ریسرچ ایند ڈیولپمنٹ نئی دلی کی جانب سے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کو "انٹرنیشنل اسٹار آف ایجوکیشن ایکسلینس ایوارڈ" تفویض
پریس ریلَڈشہر عزیز مالیگاؤں کی مشہور و معروف علمی، ادبی سیاسی، سماجی، طبی و تعلیمی شخصیت، سٹیزن کیمپس کے روح رواں و چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو "انٹرنیشنل امریکن کونسل فار ریسرچ ایند ڈیولپمنٹ" نئی دلی، کی جانب سے آپ کی اپنی ذاتی کامیابی، نمایاں تعلیمی خدمات اور مختلف پلیٹ فارم سے ایجوکیشنل فیلڈ میں ریمارکیبل رول ادا کرنے کے عوض " انٹرنیشنل اسٹار آف ایجوکیشن ایکسلینس ایوارڈ" اور سرٹیفکیٹ آف ایکسلینس، تفویض کر کے حوصلہ افزائی کی ہے- عیاں رہے کہ انٹرنیشنل امریکن کونسل فار ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، نئ دلی کا ایک موقر ادارہ ہے جو قومی سطح پر تحقیقی و تعلیمی کاذ کے لیے اپنی نمایاں خدمات پیش کرنے والوں کی ستائش و سراہنا کرتا ہے۔ اس ادارے کے ایجوکیشن اینڈ سوسیو ایکونومک ڈیولپمنٹ کے شعبہ کی جانب سے مورخہ 27 اپریل 2022ء کو دلی میں منعقدہ قومی سیمینار میں یہ ایوارڈ ڈاکٹر موصوف کو تفویض کیا گیا۔ گو کہ مصروفیات کی بناء پر ڈاکٹر صاحب نے دلی کا سفر نہیں کیا تو بذریعہ پوسٹ یہ ایوارڈ آپ تک پہنچایا گیا۔ اس شاندار ایوارڈ کی حصولیابی پر چہار جانب سے مبارکباد کا سلسلہ دراز ہ!ے۔


0 تبصرے