نوجوانوں میں جب عقابی روح بیدار ہوتی ہے تو اسی طرح مفاد عامہ کے کام منظر عام پر آتے ہیں

نوجوانوں میں جب عقابی روح بیدار ہوتی ہے تو اسی طرز پر مفاد عامہ کے کام منظر عام پر آتے ہیں" ڈاکٹر حسن الدین شیخ
رینبو ملٹی کئیر ہاسپٹل کا پروقار افتتاح و آغاز
پریس ریلیز:- چند نوجوان ڈاکٹرس کی ٹیم نے جس جرات مندی و ہمت کا مظاہرہ کیا ہے یقیناً وہ قابل ستائش ہے- ان جملوں کا اظہار ڈاکٹر حسن الدین شیخ صاحب نے رینبو ملٹی کئیر ہاسپٹل کی افتتاحی تقریب میں اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ جوکہ مورخہ ۲۹ مارچ ۲۰۲۲ء، بروز منگل کی شام 6 بجے اولڈ آگرہ روڈ پر دگڑو آئیل مل میں لب سڑک منعقد تھی۔ آپ نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کے شعر کیطرح نوجوانوں میں جب عقابی روح بیدار ہوتی ہے تو، رینبو ملٹی کئیر ہاسپٹل جیسے بڑے مفاد عامہ کے کام وجود میں آتے ہیں- آپ نے مفید مشوروں سے بھی نوازا۔ قبل اسکے ڈاکٹر مصطفیٰ ہندوستان والا صاحب نے بھی مختصراً اظہار خیال فرمایا اور نوجوان ڈاکٹرس کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی- اس موقع پر اسٹیج پر ڈاکٹر جاوید اختر، ڈاکٹر ابھیے نکم سر، ڈاکٹر پرشانت واگھ، ڈاکٹر وصی، ڈاکٹر محمد انصاری، ڈاکٹر حمزہ میمن، ڈاکٹر سید ساجد، ڈاکٹر زاہد امگا، ڈاکٹر سوریہ ونشی و انچارج سہارا ہاسپٹل عارف بیگ صاحبان موجود تھے۔ جبکہ حاضرین کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔
 قاری الطاف حسین صاحب نے دعا کی بعد ازاں آپ کے دست مبارک سے ہاسپٹل کے مین گیٹ کا افتتاح عمل میں آیا بعدہ بالترتیب آئ سی یو ڈاکٹرجاوید اختر، ایس آئی سی یو، ڈاکٹر ابھۓ نکم، این آئی سی یو، ڈاکٹر وصی، پی آئی سی یو ڈاکٹر واگھ اور آپریشن تھیٹر کا افتتاح ڈاکٹر مصطفیٰ ہندوستان والا کے ہاتھوں عمل میں آیا- حافظ و قاری تنویر احمد کی قرآت سے تقریب کا آغاز ہوا۔ اعلان صدارت، تعارف و گل پیشی رضوان ربانی، اغراض و مقاصد محمود سر اور ہاسپٹل کی خصوصیات ڈاکٹر عاطف نے بیان کیے۔ ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر جمیل، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر شارق، ڈاکٹر عاطف، ڈاکٹر سہیل اور ڈاکٹر بشری شفیق الرحمٰن کی کوششوں سے تقریب کامیابی سے ہمکنار ہوئی- نظامت و شکریہ رضوان ربانی سر نے بحسن و خوبی ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. اس ہاسپٹل سے جڑے سارے افراد مبارک باد کے مستحق ہیں - یہ قدم قابل تقلید ہے - ایسا ہاسپٹل بھارت کے ہر ضلع میں کھلنا چاہیے !

    جواب دیںحذف کریں