افتخار شہر۔۔۔۔۔ سراج احمد دلار

*افتخار شہر... سراج احمد دلار*
قومی کونسل برائے فروغ اردو (دہلی) کے زیر اہتمام مالیگاؤں شہر میں اردو کتاب میلہ کا انعقاد عمل میں آیا. کتابوں کی خرید و فروخت تاریخ ساز رہی...
اردو کتاب میلہ کمیٹیوں کے زیر انصرام اردو زبان سے متعلق ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے اپنے فن اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا.. ساتھ اس شہر کی ان بزرگ شخصیات کی خدمات کا اعتراف کیا گیا.. جنھوں نے اردو کی فروغ کی خاطر مختلف شعبہ جات میں اپنی عمریں وقف کر دیں..
مالیگاؤں آرٹس اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر سراج احمد دلار کو فن ڈرامہ سے دیرینہ وابستگی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو *افتخار شہر مالیگاؤں* نامی ایوارڈ سے نوازا گیا..
یہ ایوارڈ اردو قومی کونسل کے ڈائریکٹر شیخ عقیل اور پونے ایسوسی ایشن فار کمیونٹی امپاورمینٹ کی جانب سے اردو کتاب میلہ کی اختتامیہ مجلس میں دیا گیا.. حلقہ ادب اور گوشہ ارباب ذوق نے دعاؤں سے نوازتے ہوئے اس بات کے معترف ہوئے کہ.. حق بحقدار رسید...
سراج احمد دلار گذشتہ پانچ دہائیوں سے اپنی تخلیقات کے ذریعے سماج و معاشرے کی آبیاری کر رہے ہیں... افتخار شہر مالیگاؤں.... کے اعتراف پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی عزت و توقیر کے درجات کو بلند فرمائے.. صحت و عمر عزیز میں خوش کن اضافہ عطا فرمائے.. خدمات کا جذبہ تا حیات جواں رہے.. یہ خاص خیال عام ہے کہ معلم اور قلمکار کبھی بوڑھا نہیں ہوتا.. ہمہ جہت شخصیت *سراج دلار سر* کے لئے نیک خواہشات...
فقط
*اسکس لائبریری.. مالیگاؤں آرٹس اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن۔زندہ دلان مالیگاٶں۔ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینل و ربانی خطاطی مرکز*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے