پریس ریلیز (مالیگاؤں) شہر عزیز مالیگاؤں کے معروف ڈرامہ نگار مرحوم حمید شیخ کے منتخب ڈراموں پر مبنی کتاب "طرفہ تماشہ" کا آج بروز اتوار شب میں ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے اسکول نمبر ایک کمپاونڈ میں اجراء ہوگا- رونمائی سر ورق، کتاب کا اجراء اور تقریب کی صدارت کے فرائض خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے روح رواں و چیئرمین محترم رضوان عبدالمطلب صاحب فرمائیں گے- اور شہر و بیرون شہر سے معززین رونق اسٹیج ہوں گے۔ نظامت کے فرائض رضوان ربانی و نور الدین نور صاحبان فرمائیں گے- اجراء، تاثرات و خطبہ صدارت کے بعد سلور انڈیا تھیٹر اکیڈمی مالیگاؤں کے فنکاران کے ذریعے کتاب طرفہ تماشہ میں موجود زبردست اصلاحی ڈرامہ " میری آواز سنو" پیش کیا جائے گا- منتظمین نے اس یادگار پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ المنتظرین:- سلور انڈیا تھیٹر اکیڈمی (سیتا) اور گریٹ انڈیا تھیٹر اکیڈمی (گیتا)

0 تبصرے