مالیگاؤں کے خوشنویس/خطاط/کاتب حضرات و خواتین کے لئے تہنیتی و اعزازی تقریب اور انکے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام

مالیگاؤں کے خوشنویس /خطاط /کاتب حضرات و خواتین کے لیے تہنیتی و اعزازی تقریب اور انکے فن پاروں کی نمائش

 پریس ریلیز (مالیگاؤں) مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم ہمہ وقت تعلیم و تعلم کے تئیں اپنی خدمات بحسن و خوبی پیش کرتا رہا ہے۔ گذشتہ لاک ڈاؤن سے جو تعلیمی نقصان ہوا ہے اسکی بھر پانی ہو پانا انتہائی دشوار ہے۔ بالخصوص طلباء و طالبات کی لکھنے کی صلاحیت (خوشنویسی) پر برا اثر پڑا ہے۔ اسی کے پیش نظر ایک انتہائی بامقصد پروگرام جو اپنے دوررس نتائج کے اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا مورخہ ۱۱ نومبر ۲۰۲۱ء بروز جمعرات، بوقت صبح دس بجے بمقام ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال، سٹیزن کیمپس، مالیگاؤں میں منعقد ہورہا ہے- جس میں شہر مالیگاؤں کے بالخصوص اردو زبان کے خوشنویس/ خطاط / کاتب حضرات و خواتین/ پینٹرز/ خوشنویس طلباء و طالبات کے دست ہنر سے تخلیق کیۓ گئے تین نمونوں کی نمائش کا اہتمام بھی ہوگا۔ ساتھ ہی انکی خدمات کا اعتراف کر کے انکی پزیرائی و حوصلہ افزائی بھی کی جاۓ گی- اپنی نوعیت کے اس اہم منفرد و کارآمد پروگرام کا حصہ بننے کے لیے دعوت ناموں کی تقسیم جاری ہے۔ باوجود اسکے جن خوشنویس کاتب و خطاط حضرات تک دعوت نامہ نا پہنچا ہو وہ اسے ہی دعوت نامہ سمجھ کر اس تقریب کا حصہ بن جائیں ایسی گذارش و درخواست مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فورم کے اراکین اعجاز صدیقی سر 7020221001، عارف حسین سر 9226933081، رضوان ربانی سر 8983174977 سے رابطہ کریں- نمائش میں شمولیت کے خواہشمند اپنے تین تین عدد فن پاروں کو ۵- نومبر سے قبل سٹیزن کیمپس آفس، اسلام نگر،  مالیگاؤں/ ربانی خطاطی مرکز، انصار روڈ، اسلام پورہ، مالیگاؤں میں جمع کروانے کی کوشش کریں- ایسی اطلاع رضوان ربانی سر نے دی ہے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے