ادارہ نثری ادب مالیگاؤں کی ماہانہ ۱۸۸ ویں ادبی نشست

ادارہ نثری ادب کی (۱۸۸- ویں) ماہانہ ادبی نشست

گذشتہ ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے سے جاری ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست (۱۸۸- ویں نشست) اس ماہ مورخہ 30 اکتوبر2021ء کی شب ٹھیک (10) دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم عتیق شعبان صاحب (سابق پرنسپال MH & Jr.College) کی صدارت میں ہوگی- اس نشست میں محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی، محترم ہارون اختر(صدر انجمن محبان ادب) اور اسماعیل وفاء و شکیل حنیف صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے- حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- محمد آمین سر نظامت کے فرائض انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں (ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے کے طلباء و اساتذہ) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-  
پروپیگنڈہ سیکرٹری 
رضوان ربانی
ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے