ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کی جانب سے کارپوریٹر ایاز ہلچل اور اعجاز بیگ کا والہانہ استقبال

ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کی جانب سے کارپوریٹر ایاز ہلچل اور اعجاز بیگ کا والہانہ استقبال
 
مالیگاؤں شہر میں اپنی منفرد شناخت کے ساتھ ترقی کی راہوں پر گامزن سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کے چئیرمین الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے گرووار وارڈ سے منسلکہ علاقوں میں اول دن سے اپنی بساط بھر کوششوں سے عوامی مسائل کے حل اور روزانہ کے روڈ گٹر، صاف صفائی اور ادویات کے چھڑکاؤ کے معملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے متحدہ محاذ کے معروف کارپوریٹر ایاز ہلچل کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ سمیتی نمبر 4 کے "بلا مقابلہ چئیرمین" منتخب ہونے پر استقبال کرتے ہوئے بہ صمیم قلب مبارکباد پیش کی ہے  ساتھ ہی گروواروارڈ کے ہی مثالی کارپوریٹر اعجاز بیگ صاحب کو بھی انکی وارڈ کے تئیں محبت پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ اسی طرح سے نا صرف وارڈ کے مسائل کے حل کے لئے بلکہ پورے شہر کے لئے یہ دونوں کارپوریٹر صاحبان اپنے ساتھیوں اور اپنے قائد و سالار رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے شانہ بشانہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروۓ کار لاتے رہیں گے- اس موقع پر آپ نے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کو بھی مبارک باد پیش کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے