قلب شہر میں انگلش گرامر و اسپوکن کے دوسرے بیچ کا 7جولائ ‏سے ‏آغاز

قلب شہر میں انگلش گرامر و اسپوکن کے دوسرے بیچ کا 7 جولائ سے آغاز

(مالیگاؤں) قلب شہر میں"ربانی خطاطی مرکز" اسلامپورہ، مالیگاؤں میں جاری "انگلش گرامر واسپوکن کلاسیس" کے پہلے بیچ کی شاندار کامیابی کے بعد دیگر طلبہ، والدین اور سرپرستوں کے مسلسل اصرار پر دوسرے بیچ میں ایڈمیشن کا آغاز ہو چکا ہے. یہ بیچ بھی سابقہ بیچ کی طرح صرف 20 طلباء و طالبات اور 30 دنوں پر مشتمل ہوگا- روزانہ رات نو(09) بجے تا ساڑھے دس(10:30) بجے تک ہونے والی اسپوکن کلاسیس میں جماعت پنجم تا بارہویں کے طلباء و طالبات شریک ہوسکتے ہیں- جس میں ایک حیرت انگیز طریقہ تدریس کے ذریعے انگلش گرامر سے متعلق تمام بنیادی قواعد کی مکمل رہنمائی کی جائیگی۔ ساتھ ہی اخبارات و رسائل کے ذریعے انگریزی عبارتوں کو سمجھنا اور حل کرنا سکھایا جائیگا۔ نیز ترجمے کے درست اصولوں پر بھی سیر حاصل گفتگو اور باقاعدہ مشق کروائی جائیگی. طریقہ تدریس انتہائی منفرد تکنیک کا حامل ہے جس میں کم وقت میں زیادہ سے زیادہ قواعد سکھا کر ازبر کروایا جاتا ہے. جس سے طلبہ کی خود اعتمادی میں اضافہ ہو رہا ہے اور انگلش بولنے کا ڈر بھی ختم ہو رہا ہے ساتھ ہی پرسنالٹی اور اسٹیج ڈیئرنگ بھی سکھلائ جاۓ گی اور ہر ہفتہ ایک ماہر انگریزی داں کو بطور گیسٹ مدعو کیا جائیگا اس نئے بیچ کا آغاز  7 جولائ سے ہو گا۔
بیدار مغز والدین و سرپرست حضرات اپنے بچوں کا جلد از جلد ایڈمیشن کنفرم کروالیں اور مزید ایک ماہ کی تاخیر سے بچیں.
فارم ربانی خطاطی مرکز سے روزانہ دوپہر 2 تا رات ساڑھے دس بجے تک حاصل کیا جاسکتا ہے- مزید معلومات کے لئے ان نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے رضوان ربانی سر 
8983174977 / 8956599552

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے