شہر میں دو ایم بی بی ایس ڈاکٹرس کا اضافہ ، زم زم آئس فیکٹری اور پروفیسر امان اللہ خان سر خانوادے کو مبارکباد
مالیگاؤں (نامہ نگار) حالیہ دنوں ایم بی بی ایس امتحانات کے نتائج ظاہر ہورہے ہیں ، ہندوستان بھر سے امسال بیشمار ایم بی بی ایس ڈاکٹرس کا اضافہ ہوا ہے۔ شہر میں بھی الحمدللہ بیشمار اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹرس موجود ہیں وہیں شہر کیلئے بڑی خوشی کی بات ہیکہ شہر کے دو مشہور خانوادے سے دو ایم بی بی ایس ڈاکٹرس نے کامیابی حاصل کی ہے ۔
زم زم آئس فیکٹری کی شگفتہ ندیم احمد نے گرانٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج بھائیکلہ سے ایم بی بی ایس امتحانات میں امتیازی نمبرات سے نمایاں کامیابی حاصل کی وہیں شہر کے مشہور تعلیمی گھرانے پروفیسر امان اللہ خان سر کی پسر زادی ، سابق کارپوریٹر پروفیسر رضوان امان اللہ خان سر کی دختر ثانیہ رضوان خان نے بھی جواہر میڈیکل فاؤنڈیشن کالج کے زیر انصرام ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور امتیازی نمبرات بھی حاصل کئے۔ اس موقع پر ہم دونوں خانوادوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ ان کی یہ کامیابی شہر کے طبی مسائل میں کارآمد ثابت ہوگی۔

0 تبصرے