انصاری زینب نے ساڑھے چھ سال میں ناظرہ قرآن مکمل کیا
الحمدللہ ثم الحمدللہ! انتہائی خوشی و مسرت کا مقام ہے کہ "انصاری زینب ایڈوکیٹ ثاقب انجم"(اے ٹی ٹی کے سابق مدرس و سپروائز محمد اسماعیل سر کی پوتی) نے مدرسہ عثمانیہ(ہزار کھولی شاخ) میں زیر تعلیم رہتے ہوئے امسال "ساڑھے چھ سال" کی عمر قلیل میں ناظرہ قرآن مکمل کیا۔ ساتھ ہی جاری رمضان المبارک میں اپنی پیاری زندگی کا پہلا روزہ بھی رکھا۔ جو کہ فخر انبساط کی بات ہے- انصاری زینب "زینب انگلش میڈیم اسکول" میں جونئیر کے جی کی طالبہ ہے- یقیناً بچپن کی تعلیم و تربیت کا اثر آخیر عمر تک رہتا ہے۔ اس طرح کے کاموں کی نا صرف ستائش و پزیرائی ہونی چاہیے بلکہ اسکی خوب تشہیر بھی ہونی چاہیے تاکہ دوسرے بچوں کو بھی تحریک ملے- ادارہ فیضان ربانی، ربانی خطاطی مرکز، ربانی فاونڈیشن، ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینل و بلاگ اور عنایہ ایڈورٹائزرس کی جانب سے انصاری زینب، اسکے والدین، دادا جان، ددہیال وننہیال کے تمام ارکان کو عمیق دل سے مبارکباد، اور زینب کی کامیاب زندگی کے لئے دعائیں۔، رضوان ربانی

0 تبصرے