الحمدللہ شہر عزیز مالیگاؤں کا مشہور و معروف تعلیمی کیمپس جے اے ٹی میں جاری ہارون انصاری کالج آف ایجوکیشن کو مزید ایک اعزاز حاصل ہوا گذشتہ سال اپریل ۲۰۱۹ ء میں ساوتری بائ پھلے، پونے یونیورسٹی، کے زیر اہتمام ہوۓ بی ایڈ ایگزامینیشن میں کالج ھذا کی زیر تربیت معلمہ بشری رحمن فضل الرحمن نے اپنے بہترین پرفارمنس کیساتھ پوری یونورسٹی کے طلباء و طالبات میں اول مقام حاصل کیا اور یونیورسٹی ٹاپر کا خطاب اپنے نام کیا- ساتھ ہی یونیورسٹی ٹاپر کو دیۓ جانے والے اعزاز، "پروفیسر گنگو نانا کنڈیکر ایوارڈ" (نقد/ 1700) اور "لیٹ گروریہ بابو راو جگتاب ایوارڈ" (نقد/300) دے کر حوصلہ افزائی کی گئی- عیاں رہے کہ اپریل ۲۰۱۹ء کے بی ایڈ ایگزامینیشن میں بشری رحمن نے 81.30% نمبرات حاصل کر کے SGPA 9.600(2 اور CGPA 9.800 مارکس کے ساتھ یونیورسٹی ٹاپر کا خطاب اپنے نام کیا اور اپنا، اپنے والدین، اساتذہ، کالج و شہر عزیز مالیگاؤں کا نام بھی روشن کیا ہے- اس نمایاں و منفرد کامیابی کے بعد جے اے ٹی کیمپس کے چئیرمین محترم نہال احمد انصاری صاحب و اراکین انتظامیہ نے بشری رحمن، اسکے والدین کے ساتھ ساتھ پرنسپال ڈاکٹر فاروق انصاری و اسٹاف ممبران کو عمیق دل سے مبارکباد و مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے- شعبہ نشر و اشاعت جے اے ٹی ہارون انصاری کالج آف ایجوکیشن، مالیگاؤں

0 تبصرے