7 فروری2021ء، بروز اتوار،صبح ساڑھے دس بجے، جشنِ اعتراف خدمات پروفیسر عبدالمجید صدیقی و مجلہ "مظہر حیات" کا اجراء انجمن محبان پروفیسر عبدالمجید صدیقی و انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں کے زیراہتمام، اے ٹی ٹی ہائی اسکول کیمپس، مالیگاؤں میں ہوگا۔
ان شاءاللہ- جسکی صدارت مخیر قوم، اردو لائبریری ٹرسٹ کے چئیرمین محترم الحاج خالد عمر صدیقی صاحب فرمائیں گے جبکہ چئیرمین ایم سی ای، اعظم کیمپس پونہ، محترم پی اے انعامدار صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے- مجلہ "مظہر حیات" کا اجراء محترم محمد خورشید صدیقی صاحب (کارگذار صدر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہیتہ اکیڈمی، ممبئی) و محترم منور پیر بھائی(چیئرمین حاجی غلام محمد اعظم ٹرسٹ، پونہ) صاحبان کے دست مبارک سے ہوگا۔ جبکہ، سر ورق کی نقاب کشائی محترم عبدالکریم سالار (چیئرمن اقراء ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں) و ڈاکٹر مشتاق مقدم (انچارج یونانی کالج، اعظم کیمپس،پونہ) فرمائیں گے- اس پروقار تقریب میں محترم شہنواز خان، (کٹک،اڈیشہ) محترم انیس جاوید(ممبئی) برہان پور سے ڈاکٹرظہیر احمد، ڈاکٹر ایس ایم شکیل احمد، اور اعجاز احمد راہی صاحبان، دھولیہ سے حاجی اخلاق احمد بھیا، ڈاکٹر عقیل احمد، عفان حاجی صاحبان، لاتور سے ڈاکٹر خلیل احمد صدیقی نیز بھیونڈی و اورنگ آباد سے بھی معزز مہمانان جلوہ افروز ہونگے۔ جبکہ اندرون شہر سے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی، محترمہ طاہرہ شیخ رشید(مئیر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن)، سابق ایم ایل اے شیخ آصف، حضرت مولانا مفتی عمرین محفوظ رحمانی، (سیکریٹری مسلم پرسنل لاء) سید امین القادری (نگراں سنی دعوت اسلامی) و متعدد دینی، ملی، سماجی، سیاسی، علمی، ادبی، ثقافتی و تعلیمی شخصیات، مختلف انجمنوں، تعلیمی اداروں کے سربراہان و چیئرمین، اس تقریب کا حصہ ہوں گی آپ تمام ہی شہریان، اساتذہ، طلباء و طالبات بالخصوص شاگردان پروفیسر عبدالمجید صدیقی و عوام الناس سے شرکت کی گذارش کنوینر احمد ایوبی، خیال انصاری، عتیق خورشید و جملہ اراکین استقبالیہ و پروگرام کمیٹی نے کی ہے- المرسلہ رضوان ربانی

0 تبصرے