ادارہ نثری ادب کی 235 ویں ماہانہ ادبی نشست

ادارہ نثری ادب کی235 ویں نشست میں
*ڈاکٹر اقبال برکی صاحب کی کتاب "دور کے ڈھول" کا اجرا*

ادارہ نثری ادب مالیگاؤں کی ماہانہ ادبی نشست نمبر(235) بتاریخ 23 مئی 2026ء بروز سنیچر کی شب ٹھیک دس بجے اے ٹی ٹی کیمپس کے مرکزی ہال میں ہوگی- صدارت کے فرائض محمد رضا صاحب (چئیرمین ایم ایس ای) انجام دیں گے- قلمکاران میں ڈاکٹر اقبال برکی(ادیب الاطفال) ہارون اختر (افسانہ نگار ) عزیز اعجاز (معلم و ڈراما نگار)اپنی تخلیقات پیش کریں گے- جس پر تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- ساتھ ہی پروفیسر ایاز شاہ (سٹی کالج مالیگاؤں)و ڈاکٹر انعام الرحمن (مہاراشٹر کالج ممبئی)صاحبان کا اعزاز ادارۂ نثری ادب کی جانب سے کیا جائے گاـ ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال برکی سر کی کہانیوں کی کتاب "دور کے ڈھول" کا اجرا محترم عتیق شعبان صاحب کے ہاتھوں عمل میں آے گا جب کہ سرورق کی رونمائی محترم طاہر انجم صدیقی صاحب کریں گےـ نیز صاحبان ِ اعزاز کا استقبال، شال و گُل پیشی، امین مختار صاحب(نائب پرنسپل اے ٹی ٹی اسکول) کریں گے ـ 
مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترم جاوید انصاری (اردو لائبریری)، محترم سعید پرویز(غالب شناس)، ڈاکٹر احمد ایوبی(سابق پرنسپل) و ڈاکٹر عمران امین (ممبئ) صاحبان شریک ہوں گے-  محترم عمران جمیل، محترم ڈاکٹر مبین نذیر و محترم طاہر انجم صدیقی صاحبان مذکورہ کتاب پر اپنے گراں قدر خیالات کا اظہار کریں گے ـ نظامت کے فرائض رضوان ربانی صاحب انجام دیں گے ـ
 اردو زبان و ادب سے محبت رکھنے والے اساتذہ ،زیر تربیت معلمین، و طلباء سے شرکت کی گزارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے