"بیرون ممالک اور یوروپین کنٹریز میں فیزیو تھراپی کو اولیت دی جاتی ہے" ڈاکٹر سعید فارانی
"رفا ہیلتھ کیئر" کا شاندار افتتاح و آغاز
شہر عزیز مالیگاؤں میں ربانی فیمیلی کی علمی ادبی سماجی، طبی و فلاحی شش پہلوی ہمہ جہت خدمات اظہر من الشمس ہیں- مرحوم بقرعیدی سردار سے لیکر الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر و فرزندان ڈاکٹر راشد ربانی، ایڈوکیٹ رفیق ربانی، ریحان ربانی و رضوان ربانی کے بعد اب تیسری نسل عوام الناس کی خدمات کے لئے میدان عمل میں آچکی ہے اس طرح کے احساسات کا اظہار "رفا ہیلتھ کیئر" کے افتتاحی پروگرام میں حاضرین نے کیا- جو ٨ فروری ٢٠٢٦ء بروز اتوار کو عصر بعد، انصار کالونی، نزد فباء مسجد, منعقد ہوا-
اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر سعید احمد فارانی صاحب نے ڈاکٹر محمد معظم (فیزیو تھراپسٹ)و ڈاکٹر شعیب انجم (جنرل فزیشن) صاحبان کو مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ ایمانداری سے اس پیشے کو اپنایا تو لوگ اسے خدمت خلق کا نام دیں گے- آپ نے موجودہ دور میں فیزیو تھراپی اور یونانی پریکٹس کی اہمیت، افادیت و ضرورت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یورپین کنٹریز میں فیزیو تھراپی کو اولیت دی جاتی ہے، قبل اسکے معروف مبصر و مقرر عمران جمیل، ڈاکٹر افتخار احمد و عبدالعزیز مقادم صاحبان نے بھی مختصراً اظہار خیال کرتے ہوئے پورے خانوادے کو مبارکباد پیش کی- تقریب کا آغاز حافظ محمد مدثر کی قرأت سے ہوا ایڈوکیٹ رفیق ربانی نے غرض و غایت بیان کی مفتی شارق کی دعا اور الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر کے دست مبارک سے رفا ہیلتھ کیئر، فیزیو تھراپی کنسلٹنگ، رفا جنرل فزیشن کنسلٹنگ، رفا میڈیکل اینڈ جنرل اسٹورس کا افتتاح و آغاز ہوا-
اس موقعے پر معززین شہر کی کثیر تعداد کے علاوہ پانچ اضلاع سے ڈاکٹرس حضرات و مہمانان موجود تھے- نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے بحسن و خوبی انجام دیئے- شب دس بجے تک لوگوں کی آمد کا سلسلہ دراز رہا -

0 تبصرے