انصاری عطیہ پروین اپنی 35سالہ تدریسی خدمات سے سبکدوش
سردار ہائی اسکول میں تقریب اعتراف خدمات و وداع
سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی فعال معلمہ انصاری عطیہ پروین عثمان غنی اپنی 35 سالہ پر خلوص و بے داغ تدریسی خدمات سے سبکدوش ہوگئیں پرنسپل ایوبی شاہد سر، انچارج صاحبان و ٹیچنگ و نان ٹیاسٹاف ممبران نے پر نم آنکھوں سے آپ کو الوداع کہا اور آپ کی 35 سالہ صاف و شفاف، بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے آپ خدمت میں تہنیتی و اعترافی کلمات، کیسہ زر، گلدستہ، سپاس نامہ، شال و تحائف پیش کیے-
جونیئر کالج کی لکچرار رابعہ میم کی تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز ہوا- ہائی اسکول کے معلم رضوان ربانی سر نے صدر کا انتخاب، مہمانان و صاحب اعزاز کا تعارف و تقریب کی غرض و غایت بیان کی، بعد ازاں جونیئر کالج سے لکچرار سمیہ ناز میم، لیکچرار فیصل سر، لکچرار و انچارج مرتضیٰ سر اور ہائی اسکول سے معلمہ و انچارج (دوپہر) فاطمہ الزھراء میم، معلمہ و انچارج (صبح) رحمانی فریدہ نشاط میم، معلم انصاری اقبال سر اور نان ٹیچنگ سے عبدالمالک بھائی نے اپنے قلبی تاثرات پیش کیے- رضوان ربانی سر نے اپنے تحریر کردہ سپاس نامے کی خواندگی کی، جبکہ صاحب اعزاز عطیہ میم کے دلی جذبات کی ترجمانی معلمہ عرشیہ پروین میم نے کی- پرنسپل ایوبی شاہد سر نے صدارتی خطاب پیش کیا اور دعا فرمائی- انصاری اقبال سر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے فیصل سر نے فرض شکریہ ادا کیا بعدازاں پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام رہا-

0 تبصرے