د پروفیٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم انٹرنیشنل اسلامک کیلی گرافی ارٹ ایگزیبیشن 2025ء میں آصف سبحانی کے چار فن پاروں کا انتخاب
شہر عزیز مالیگاؤں میں مختلف علوم و فنون میں، منفرد شناخت کے ساتھ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے ایسے ہی منفرد فنکاروں میں ایک اہم نام محترم آصف سبحانی کا بھی ہے جو ایک معروف خطاط ہیں اور گاہے بگاہے قلم کے ذریعے صفحہ قرطاس پر اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار بھی کرتے ہیں ساتھ ہی ساتھ اپ بیک وقت اسٹیج ارٹسٹ کے طور پر بھی اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں پھر چاہے مزاحیہ پروگرام ہو، تعلیمی و سماجی پروگرام ہو، اردو زبان و ادب کی محفل ہو، صنف ڈرامہ و نکڑ ناٹک ہو ہر جگہ اپ کا نمایاں و منفرد کردار نظر اتا ہے بڑی خوشی و مسرت کا مقام ہے کہ ماہ اکتوبر 2025ء میں ملک "انڈونیشیا" میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی خطاطی نمائش میں اپ کے بیک وقت چار فن پاروں کو مقام عنایت کیا گیا ہے جو نا صرف آصف سبحانی کے لئے بلکہ شہر عزیز مالیگاؤں کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے- "د پروفیٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم انٹرنیشنل کیلیگرافی آرٹ ایگزیبیشن اکتوبر 2025ء" میں آپ کے فن پارے نمائش میں شامل رہیں گے- ایسی اطلاع موصول ہونے پر ہم صدر و اراکین اسکس لائیبریری ٹرسٹ، صدر و اراکین زندہ دلان مالیگاؤں، صدر و اراکین مالیگاؤں آرٹس اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن، صدر و اراکین ادارہ نثری ادب، صدر و اراکین ادارہ فیضان ربانی کی جانب سے عزیزم آصف سبحانی صاحب کو عمیق دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں-

0 تبصرے