آل مالیگاؤں خوش نویسی و مہندی کمپٹیشن کامیابی سے ہمکنار

آل مالیگاؤں خوش نویسی و مھندی کمپٹیشن کامیابی سے ہمکنار 
٢٩ مئی بروز جمعرات صبح ٹھیک دس بجے  زریّن فاؤنڈیشن و یو۔ ایف سیمی انگلش اسکول،چار کمرہ گیندا میدان مالیگاؤں کے زیر اہتمام آل مالیگاؤں خوش نویسی اور مہندی ڈیزائن کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا- الحمدللہ دونوں ہی مقابلے کامیابی سے ہمکنار ہوۓ- دونوں مقابلے کیلئے دو دو گروپ بنائے گئے تھے- پہلا گروپ پانچویں سے ساتویں کلاس جبکہ دوسرا گروپ آٹھویں سے دسویں کلاس کے طلباء و طالبات پر مشتمل تھا- مختلف اسکولوں، اداروں ٹیوشن و کتابت کلاس کے طلباء و طالبات نے اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی فنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا مہندی کمپٹیشن میں تقریبا 45 جبکہ اردو خوش نویس میں تقریبا  28 طلباء و طالبات شریکِ مقابلہ رہے جس کے  نتائج کا اعلان  و انعامات کی تقسیم یو ایف سیمی انگلش اسکول کے یک ماہی سمر کیمپ 2025 کی اختتامی تقریب یکم جون صبح دس بجے پارسی سوڈا فیکٹری کے سامنے یعقوب عبدالستار ہال میں کیا جائے گا-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے