ڈاکٹر عمران امین کو مبارکباد ممبئی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی

*ڈاکٹر عمران امین کو مبارکباد، ممبئی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض*
 گذشتہ دنوں ممبئی یونیورسٹی سے ریسرچ اسکالر عمران امین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی- آپ کا پی ایچ ڈی کا مقالہ  بعنوان " مانک ٹالا کی حیات اور تحقیقی خدمات" پر مشتمل ہے جس میں ریسرچ اسکالر عمران امین نے مانک ٹالا کی پریم چند پر کی گئی آٹھ تحقیقی کتابوں کا تنقیدی و تحقیقی مطالعہ پیش کر کے پریم چندیات کے باب میں نیا اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے. 
 تقریباً سولہ سال قبل عمران امین نے مانک ٹالا کے افسانوں اور ناولٹ پر اپنا تنقیدی و تحقیقی مقالہ بعنوان "مانک ٹالا کی تخلیقات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ" لکھ کر ممبئی یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں. 
اس درمیان میں یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کی جانب سے  پروفیسر شپ کے لیے منعقد ہونے والے امتحان سی بی ایس ای یو جی سی نیٹ( CBSE UGC NET ) اور مہاراشٹر سیٹ(MH SET) میں بھی امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے سر فہرست رہے. ساتھ ہی ساتھ اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کے لیے "اردو انسائیکلوپیڈیا برائے یو جی سی نیٹ و دیگر مقابلہ جاتی امتحانات " نام سے کتاب مرتب کرکے شائع کرائی جس سے تشنگان علم مستفیض ہو رہے ہیں- موصوف ممبئی کارپوریشن میں انیس برسوں سے تدریس سے وابستہ ہیں. اپنی تعلیمی سرگرمیوں اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور کمشنر کے ہاتھوں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے بھی سرفراز ہوچکے ہیں. ان عظیم کامیابیوں پر ڈاکٹر عمران امین کو عمیق دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں- 
منجانب :- رضوان ربانی، ربانی خطاطی مرکز، ادارہ فیضان ربانی، ربانی فاونڈیشن، ربانی کلاسیس، ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل و بلاگ، عنایہ ایڈورٹائزر

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے