مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم نے ایڈوکیٹ عظیم خان و مستقیم ڈگنٹی کا استقبال کیا
پریس ریلیز:- خلوص دل سے کی جانے والی کوشش کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے ایڈوکیٹ عظیم خان و مستقیم ڈگنٹی کی استقبالیہ تقریب میں کیا- گو کہ مصرووفیات کی بناء پر ایڈوکیٹ عظیم خان صاحب تقریب میں شریک نا ہو سکے۔ ڈاکٹر موصوف و فیروز حسین بادشاہ سر نے شال و گلدستہ دے کر مستیم کا اعزاز کیا مستقیم ڈگنٹی نے اپنے تاثرات میں ایڈوکیٹ عظیم صاحب کی محنت و قربانیوں پر روشنی ڈالی کہ کس طرح بناء فیس لئے شہر کے بے گناہ محروسین کی رہائی میں آپ نے معاونت کی- مستقیم ڈگنٹی نے ایف آئی آر میں شامل بے جا دفعات کو پولس کے ظلم سے تعبیر کیا اور مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کا شکریہ ادا کیا کہ اسطرح حوصلہ افزائی سے مزید کام کرنے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔ آپ نے کہا کہ جسطرح سے مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم تعلیمی معملات میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کی رہنمائی و رہبری کرتا ہے بلکل اسی طرح آئندہ بھی شہر کو جب ضرورت پیش ہوگی ہم سماجی طور پر اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے- یہاں موجود رضوان بیٹری والے کے صاحبزادے کا بھی گلدستہ دے کر استقبال کیا گیا- عارف دلار سر نے شکریہ ادا کیا جبکہ، نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے انجام دئیے اس موقع پر آل انڈیا ٹی ڈی ایف کے صدر و فورم کے سرپرست فیروز حسین بادشاہ سر، کرئیر کونسلر مختار یوسف سر، ظہیر قدسی سر، عارف دلار سر، امیر جماعت اسلامی عبدالعظیم فلاحی سر، اعجاز صدیقی سر، عارف حسین سر، زاہد یوسفی سر، اسماعیل وفا سر، وسیع ندیم سر، رقیہ میڈم، بشری میڈم، فردوس میڈم کے علاوہ ایوبی معاذ سر و توصیف احمد موجود تھے۔

0 تبصرے