مالیگاؤں کا سب سے ایڈوانسNICU، وینٹیلیٹر مشین اور ۵ پارٹس سیل کاونٹر مشینوں کی پہلی لیبارٹری سے لیس، آیت چلڈرنس ہاسپٹل کا پر وقار افتتاح
مورخہ 27 مارچ 2022ء بروز اتوار، مشاورت چوک، مالیگاؤں میں ڈاکٹر آفاق احمد صاحب کے "آیت چلڈرنس ہاسپٹل" کا پروقار افتتاح عمل میں آیا- تقریب افتتاح کی صدارت عائشہ ہاسپٹل کے روح رواں محترم ڈاکٹر محمد مصطفی ہندوستان والا نے کی- جبکہ، ہاسپٹل کا افتتاح ڈاکٹر آفاق کے والد بزرگوار شیخ انیس احمد کے دست مبارک سے ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن الدین شیخ (سابق میڈیکل آفیسر)، ڈاکٹر عبدالملک(الامین ہاسپٹل)، ڈاکٹر حامد اقبال(ایم ایچ ہاسپٹل)، ڈاکٹر وصی (یشفین ہاسپٹل)، ڈاکٹر عدنان (عائشہ ہاسپٹل)، ڈاکٹر پرشانت واگھ () شیرو حاجی (ملا باڑہ)، ڈاکٹر احتشام دانش، عامر آرکیٹیکٹ، ڈاکٹر نہال احمد (چوپڑا) صاحبان زینت اسٹیج رہے- اس موقع پر اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر آفاق نے الله رب العزت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آیت چلڈرنس ہاسپٹل گذشتہ پانچ برسوں سے بھکو چوک پر واقع ائ ایس پلازہ، میں جاری تھا جو کہ اب مالیگاؤں کا سب سے ایڈوانسNICU، وینٹیلیٹر مشین اور ۵ پارٹس سیل کاونٹر مشینوں کی پہلی لیبارٹری سے لیس، مشاورت چوک پر این آئ یو سی اور پی آئ یو سی جیسے جدید شعبوں کے ساتھ، چار منزلہ پرشکوہ عمارت میں منتقل ہو رہا ہے- اور جو سہولیات و خدمات ہم ماضی میں پیش کرنے سے قاصر تھے وہ تمام خدمات و سہولیات اب ہم یہاں بہ آسانی پیش کر سکیں گے اور عوام الناس کو دیگر علاقوں یا بیرون شہر جانے کی تکالیف سے بچانے میں معاون ثابت ہونگے۔ ڈاکٹر حسن الدین شیخ و ڈاکٹر عبدالمالک صاحبان نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے اور نیک خواہشات و مفید مشوروں سے نوازا۔
اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر مصطفیٰ عبدالمالک صاحب نے ڈاکٹر آفاق احمد و ڈاکٹر آیت فاطمہ، انکے والد شیخ انیس صاحب و بیگم، اہل خانہ و اسٹاف ممبران کو مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔ شرکاء مجلس کی دعاؤں سے اور معزز مہمانان کے دست مبارک سے ہاسپٹل کے مختلف شعبہ جات کا افتتاح عمل میں آیا- رسم شکریہ و نظامت کے فرائض رضوان ربانی (ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینل/ ربانی خطاطی مرکز) نے بحسن و خوبی نبھاۓ-

0 تبصرے