سردار پرائمری اسکول کی بریرہ ارم کو دوم انعام
الحمدللہ ثم الحمدﷲ ! مورخہ 27 فروری 2022ء کو صبا، لینڈ ڈیولپرس، مالیگاؤں کے زیراہتمام حبیب لانس، میں منعقدہ آل مالیگاؤں سیرت النبی ﷺ تقریری مقابلے میں، شہر عزیز مالیگاؤں کی مشہور و معروف سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام جاری سردار پرائمری اسکول کی طالبہ بریرہ ارم نیاز احمد ششم (A) نے دوم انعام حاصل کیا ہے- بریرہ ارم نے "تری نظروں نے تراشے ظلمتون سے آفتاب" عنوان پر اپنی اثر انگیز و پر سحر آواز اور دلنشین پیشکش کی بدولت دوم انعام حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنا، اپنے والدین و اساتذہ بلکہ، اسکول کا نام بھی روشن کیا ہے- اس کامیابی پر ادارے کے چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب و اراکین انتظامیہ، اسکول ہیڈ مسٹریس ایوبی پروین میڈم و جملہ اسٹاف نے طالبہ، اسکے والدین اور تیاری کروانے والی معلمہ شبانہ میڈم کو بھی پر خلوص مبارک باد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے- ش ن الف سردار پرائمری اسکول، مالیگاؤں

0 تبصرے