ہندوستان میں اردو صحافت کو دو سو سال مکمل ہونے پر کرکٹ ٹورنامنٹ

ہندوستان میںاردو صحافت کو۲۰۰؍سال مکمل ہونےپرکرکٹ ٹورنامنٹ
ڈاکٹروںکی ٹیم نے بالی ووڈ ٹیم کو شکست دے کرجیت حاصل کیں
ممبئی:۔(اسٹاف رپورٹر) گزشتہ دنوں ممبئی کے اسلام جمخانہ گراونڈپر ہندوستان میں اردو صحافت کو ۲۰۰؍برس مکمل ہونے کی خوشی میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد صحافیوں کی تنظیم پترکار وکاس فاونڈیشن نےاسلام جمخانہ کے اشتراک سےکیا۔۶؍اوورس کے ہونے والےاس کرکٹ میں اسلام جمخانہ، ڈاکٹرس، صحافی اوربالی ووڈ کے ٹیموں نے حصہ لیا۔پہلےمقابلے کے لئے سرفراز آرزو، نظام الدین راعین کی موجودگی میں ڈاکٹر محمدعلی پاٹنکر نے ٹاس اڑا کر اسلام جمخانہ اور ڈاکٹرس کی ٹیموں کےدرمیان ہونے والے میچ سے آغاز کیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے جمخانہ کی ٹیم کوباآسانی شکست دیتے ہوئے جیت حاصل کرکے فائل میں اپنا مقام بنا لیا۔دوسرے میچ کے لئے سینئر صحافی خلیل زاہدنےنظام الدین راعین، سرفراز آرزو اورشاہدہ دربار کی موجودگی میں ٹاس اڑاکربالی ووڈ اور صحافیوں کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ  کابگل بجایا۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بالی ووڈکے کپتان دیو ٹھاکر اور اے ایم طراز نے اپنی حکمت عملی سے صحافیوں کی ٹیم کو۷۰؍ رن کا ٹارگٹ دیا۔ اس ٹارگٹ کو صحافیوں کی ٹیم نے بڑی جانفشانی سے پیچھا کرتے رہے مگر آخری گیند پرجیت کے لئے دو رن درکار تھے۔ بیٹسمین نے اٹھا کر مارامگرکیچ ہوگئے اس طرح صحافیوں کو ٹیم کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔فائل میچ کے لئےصحافی ہارون افروز، عبدالسلام قاسمی، حیدرعلی راعین، نعمانی راعین نے ٹاس اڑایا بالی ووڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے اپنے اوپنر بیٹسمینوں کی بدولت۶۳؍ رنوں کا اسکور کھڑا کر دیا۔ بالی ووڈ نے چیس کرتے ہوئے آخری گیند تک دلچسپ مقابلہ کرتی رہی مگر اس کے باوجود اسے شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو جیت کی ٹرافی کا اہل قرار دیا۔سرفرازآرزو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۱۸۲۲؍ میں کلکتہ سے راجہ رام موہن رائے نے پہلا اردو اخبار جاری کیاتھا۔ ۲۰۲۲؍ رواں برس میں ہندوستان میں اردو صحافت کے۲۰۰؍برس پورے ہوگئے ہیں اس خوشی کے موقع پر اس کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا گیا یہ کہتے ہوئے ڈاکٹروں کی ٹیم کو جیت کی خوبصورت ٹرافی ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر،سرفرازآرزو،فلم اداکارہ موہینی مینک،گلوکارہ خوشی کے ہاتھوںسے دی گئی ساتھ ہی رنرر ٹیم کو بھی خوبصورت ٹرافی  کے علاوہ بیسٹ باولر، بیسٹ بیٹسمن،مین آف دی سیریز جیسے انعامات کے ساتھ طہورا سوئیٹس کی جانب سے فائل کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو ایک خوبصورت ہینڈبیگ اور افلاطون سے نوازہ گیا۔اس کے علاوہ چاروں ٹیم کے۶۰؍کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پترکار وکاس فاونڈیشن کی جانب ان کی خدمت میں مومنٹوپیش کیا گیا۔گنگوبائی کاٹھیاواڑی، بدلہ، پدماوتی،باجی راو مستانی،گزارش جیسی فلموں میں نغمہ لکھنے والے اے۔ایم۔طراز۔بالی ووڈکے کپتان اوراداکار دیوٹھاکر،دکشااجیت سنگھ،دبنگ ۳، کمانڈو۳،اجڑا چمن کے اداکارہ ابھیلاش چودھری،ُپدماوتی، سیکشن ۳۷۵؍، سی آئی ڈی،عدالت میں اہم رول ادا کرنے والے انوج کھرانا،کمانڈو۲،چانس بے ڈانس،دل سے دل تک،کرائم الرٹ کے اداکار پرنس روڈے،فلم اداکارورین پنوار،فلم اداکارگلشن نین،قسم تیرے پیار کی،زندگی کی مہک،۲۶؍،۱۱؍ممبئی اٹیک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اجئے میہرا،جڑواں۲؍،شیرنی، گلابو میں اداکاری کرنے والے آریہ،ہرشت کھاناگوال،رات باقی، بات باقی،طوفان جیسی فلموںمیں اداکاری کرنے والے وہیت لامبا،یہ ہے انڈیا،تیسری آنکھ، چکن بریانی،سردہوا کےسنیل میہیر،پونیت سنگھ ،صحافیوں میںمڈڈے کے سمیع اللہ خان، سہارا ٹی وی کے وسیم حیدر، عبدالحلیم صدیقی،نعیم شیخ،فاروق شاہ،روی یادو،حنا خان،ملکاپور سے آنے والے وسیم سر،انورحسین،فتح احمد خان، ستیہ پرکاش تیواری،فردوس مقادم،مالیگاوں سے تشریف لانے والے کارپوریٹر امین انصاری، خالد سکندر،کامینٹری کے فرائض صحافی جمال سنجر، وسیم سنجر، سراج بھائی نے انتہائی خوبصورتی سے ادا کیے۔انتظامیہ میں شاہدہ دربار اور سلیمان خان کے علاوہ ان کے معاومین نے اہم رول ادا کیا۔ آخری میں رسم شکریہ اداکرتے ہوئے پترکار وکاس فاونڈیشن کے صدر یوسف رانا نے اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابراہانی اور سیوا کے صدر شہزادابراہانی کا خصوصی طو رپر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں مخیران قوم و ملت نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں بہت ہی اہم رول ادا کرتے ہوئے اپنی بے پناہ خدمات پیش کیں۔ان کے علاوہ ممبئی پریس، ممبئی رابطہ،نیوڑا پٹ مین فاونڈیشن،انفنیٹی کسٹومائزیشن، مشاعرہ منچ، نیوز ٹائم،انمول کیمسٹ،ڈاکٹرس ہبٹ نیو لائف کیمٹس،پائلٹ میڈ ان ووڈ، سی گرین ویلفئر فاونڈیشن، دربار کریشن کاتہہ دل سےشکریہ ادا کرتے ہوئے اس پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے