شہر عزیز مالیگاؤں کی علمی ادبی، سماجی، ملی، طبی و تعلیمی شخصیت، سٹیزن کیمپس کے روح رواں و چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی خدمت میں ندیم انصاری (.W.H.O) و اہلِ خانہ کی جانب گلدستہ و ہدیہ خلوص پیش کر کے مبارکباد دی گئی- اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا- اس موقع پر پاور لوم ایکشن کمیٹی کے صدر و تعمیری محاذ کے چئیرمین عبدالعزیز مقادم، جمیت العلماء مالیگاؤں کے جنرل سیکریٹری عبدالمالک بکرا، عبدالرشید سیٹھ ایولے والے صاحبان کے علاوہ مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے سرپرست فیروز حسین بادشاہ سر، ظیر قدسی، مختار یوسف، شبیر رمضان و دیگر اراکین حاضر تھے- عیاں رہے کہ ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو ان کی سماج و معاشرے کے تئیں ہمہ جہت خدمات کے عوض مختلف اداروں کی جانب سے ایوارڈز تفویض کیے جاتے رہے ہیں جو کہ مزید کام کرنے کا حوصلہ دیتے ہیں- "شائننگ اسٹار آف ایشیاء ایوارڈ" اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے- جس پر مبارکبادیوں کا سلسلہ دراز ہے-

0 تبصرے