ڈاکٹر زاہد ربانی کو طبابت ورثے میں ملی ہے۔ ڈاکٹر سعید فارانی
ایچ جی ربانی ہاسپٹل کا شاندار آغاز
قلب شہر میں محمد علی روڈ پر سلیم سائزنگ کے پاس، نندی والا بنگلہ کے سامنے،ایچ جی ربانی ہاسپٹل کا پروقار و شاندار آغاز ایچ جی فیمیلی کے سربراہ حکیم حافظ غلام ربانی کے دست مبارک سے ہوا۔ افتتاحی تقریب میں اپنے صدارتی خطاب میں حضرت مولانا افتخار سالک صاحب نے طب کو خدمت خلق سے تعبیر کیا اور خانوادہ حافظ غلام ربانی کی نصف صدی پر محیط طبی خدمات کو سلام پیش کیا اور دعاؤں سے نوازا۔ ڈاکٹر سعید فارانی نے کہا کہ ڈاکٹر زاہد ربانی کو طبابت ورثے میں ملی ہے۔ اب انہیں زمین جائداد نا بھی ملے تو انہیں سب کچھ مل گیا ہے۔ آپ کا خاندان ایک زمانے سے شفاء کا ذریعہ بنا ہوا ہے- ڈاکٹر عمران ایکسل نے ربانی ہاسپٹل کی خصوصیات اور ملنے والی سہولیات کا تذکرہ کیا- عبدالستار سر اے ٹی ٹی نے زاہد ربانی کے طالب علمی کے واقعات سے موصوف کی طبی دلچسپی بیان کی، حامد حسن سر نے ڈاکٹر صاحب کے تعلیمی و تجرباتی سفر کو پیش کیا- نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے بحسن و خوبی نبھاۓ- اسٹیج پر حضرت مولانا حسنین محفوظ رحمانی، حافظ سعید، حکیم شکیل ربانی، ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر حامد اقبال صاحبان جبکہ، سامعین میں ڈاکٹرس، طب سے وابستہ شخصیات، سرکردہ شہریان اور خانوادہ حافظ غلام ربانی کے بہی خواہان رشتے دار دوست احباب کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ تقریب کا آغاز حافظ مزمل جبکہ رسم شکریہ حافظ عقیل ربانی نے ادا کیا-