ع
ہواۓ دہر کی زد میں بھی آ کے بجھ نہ سکی
بلا کا حوصلہ اک شمع رہ گزار میں تھا
مالیگاؤں شہر کی مشہور و معروف تعلیمی شخصیت، سٹیزن ویلفیر ایجوکیشن سوسائٹی کے روح رواں و چیئرمین، مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی شخصیت تعارف کی محتاج نہیں۔ آپ نے ہمیشہ تعلیم و تعلم درس و تدریس کے کاز کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے شب روز کو گزارا اور آج بھی انتھک محنت و جدوجہد سے اپنے آپ کو دور نہیں کیا ہے۔ ایسی شخصیات کی بروقت پزیرائی و حوصلہ افزائی نہیں کی گئی تو وہ دن دور نہیں جب تعلیمی سطح پر بھی ہمیں احساس محرومی کا اندیشہ لاحق ہونے لگے۔ حال ہی میں سٹیزن کیمپس کو یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کی جانب سے ایم اے اردو کی منظوری، مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے پلیٹ فارم سے ڈی ایڈ/بی ایڈ طلبہ و اساتذہ کے لیے ٹی ای ٹی رہنمائی پروگرام، بارہویں سائنس کے طلباء و طالبات کے لیے نیٹ گائیڈنس پروگرام اور آنیوالے ۲ ؍ اکتوبر کو ٹی ای ٹی پریکٹس پیپر کو بھیونڈی، پونہ، اورنگ آباد، جلگاؤں و دھولیہ شہروں میں منعقد کرنے کا عزم یقیناً اس شعر کے مصداق ہوگا کہ
ع
ہم اپنی دھن میں چلے آۓ جانب منزل
پلٹ کے دیکھا تو اک کارواں غبار میں تھا
ہم اپنی جانب سے ، ہمارے تمام ہی حلقہ احباب کی جانب سے محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو عمیق دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور الله کے حضور دست بہ دعا ہیں کہ الله پاک تادیر اپنی حفط و امان میں رکھے۔ آمین ثم آمین
تہنیت گزاران:-
اشفاق عمر سر(ثمر اکیڈمی)
احمد ایوبی سر(مرتب، شناس نامۂ مالیگاؤں)


0 تبصرے