ادارۂ نثری ادب کی تہنیتی نشست ۲۸ اگست، شب دس بجے، اسکس ہال میں ہوگی
مکرمی جناب................... السلام علیکم!
آنجناب کو مدعو کرتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ ادارۂ نثری ادب، مالیگاؤں کی جانب سے مورخہ ۲۸؍ اگست ۲۰۲۱ٔ، بروز سنیچر، شب دس بجے، بمقام اسکس ہال، ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد بہ اعزاز محترم جاوید انصاری صاحب (آکاش وانی، جلگاؤں) اور محترم ڈاکٹر سعید احمد فارانی صاحب (فاران ہاسپٹل) کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب کی صدارت اقراء ایجوکیشن فاؤنڈیشن (جلگاؤں) کے روحِ رواں محترم ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب فرمائیں گے۔ جبکہ محترم شکیل حسرتؔ صاحب (بھساول)، محترم ہارون عثمانی صاحب (بھساول) محترم رشید آرٹسٹ صاحب، محترم افتخار انجینٔیر صاحب، محترم سجّاد شفق صاحب مہمانانِ خصوصی ہوں گے۔ نیز محترم سعید پرویز، ڈاکٹر اقبال برکی، عمران جمیل، افضال انصاری، طارق اسلم اور طاہر انجم صدیقی صاحبان وغیرہم اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔
آپ سے مودبانہ التماس ہے کہ اس بامقصد تقریب میں شرکت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ اس تقریب میں نظامت کے فرائض رضوان ربانی صاحب انجام دیں گے۔
کنوینر : محترم محمد اسحٰق خضر صاحب(صدر، ادارۂ نثری ادب) الدّاعیان :اراکین ادارۂ نثری ادب، مالیگاؤں

0 تبصرے