’’ شناس نامۂ مالیگاؤں(مالیگاؤں ڈائرکٹری) 2021ء‘‘ کے لئے اپنی معلومات کہاں جمع کروائیں؟ ‏



’’ شناس نامۂ مالیگاؤں(مالیگاؤں ڈائرکٹری) 2021ء‘‘ کے لئے اپنی معلومات کہاں جمع کروائیں؟ 

شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے اورمختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی محنت اور لگن سے اپنی شناخت بنانے والی اہم شخصیات کے حالاتِ زندگی پر مشتمل ڈائرکٹری ’’شناس نامۂ مالیگاؤں‘‘ کو مرتب کرنے کا منصوبہ روبہ عمل ہے۔ہمارا مقصد ہے کہ شناس نامۂ مالیگاؤں میں شہر مالیگاؤں کے ان تمام افراد کے حالاتِ زندگی کو یکجا کیا جائے جو کسی نہ کسی شعبۂ حیات میں سرگرم ہیں، جنہوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ، شہر کا نام روشن کیا ہے اور شہر کو کچھ دیا ہے۔
ہم شہر کے زیادہ تراہم افرادتک پہنچ کر انھیں سوالنامہ دے چکے ہیں۔ شہر مالیگاؤں کے وہ افراد جو مالیگاؤں یا بیرون شہر میں مقیم ہیں اور جنہوں نے شہر عزیز کو اپنی ذات سے فائدہ پہنچایا ہے، ان سے گزارش ہے کہ اگر کسی وجہ سے ہم ان تک نہیں پہنچ پائے ہوں تو وہ ہم سے بلا جھجھک رابطہ قائم کریں تاکہ شناس نامۂ مالیگاؤں مکمل ہوسکے۔
شناس نامہء مالیگاؤں کو کتابی شکل میں شائع کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ افراد کو سینیاریٹی کے مطابق شامل کیا جائے۔ ہر شعبہ حیات میں کام کرنے والے افراد کا ذکر اسی شعبے میں کیا جائے گا مثلا تمام وکیلوں، ڈاکٹروں، سماجی خدمتگاروں وغیرہ کی معلومات الگ الگ شعبوں میں شامل کی جائے گی۔ 
ہم یہاں چند افراد کے نام اور موبائل نمبر درج کررہے ہیں۔ درخواست ہے کہ شناس نامہ ٔ مالیگاؤں سے متعلق رابطہ کرنا ہو یا مکمل کیا ہوا سوالنامہ جمع کرنا ہوتو ان افراد سے رابطہ قائم کیا جائے۔

اشفاق عمر سر (نیاپورہ) 7385383867   
عتیق خورشید سر (مہاڈا پلاٹ) 9270534031
ماسٹر محمد مصطفیٰ (اپسرا لیڈیز ٹیلر، ہزار کھولی) 9270129645
رضوان ربّانی سر (ربانی خطاطی مرکز، اسلام پورہ)8983174977
مصطفیٰ برکتی سر (چونا بھٹی) 8149365737
 آصف حسین سر(منشی شعبان نگر) 7276890470
اشفاق قریشی سر (رونق آباد)  9226129865

احمد ایوبی سر
لیکچرار، جمہور جونیئر کالج، مالیگاؤں
9226938087

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے