*قرآنِ کریم*
کے مختلف استعمال...... از - محمد عمران
_________________________
حالانکہ مذہبِ اسلام کے صرف پانچ فرائض ہیں لیکن جس کثرت سے اہلِ ایمان اس کی تلاوت میں محو نظر آتے ہیں گمان ہوتا ہے جیسے یہ بھی فرض ہے - شائد ہی دنیا میں کوئی کتاب ہو جس کو صرف پڑھا ہی نہیں بلکہ کئی طرح سے استعمال اور کئی طرح سے استفادہ لیا جاتا ہے.....
(١) *عمل* - یقیناً یہ کتاب صرف تلاوت کیلیےء نہیں بلکہ اس کا خاص مقصد اس کے احکام پر عمل کرنا ہے - اکثر صحابۂ اکرام کا ایک خاص طریقۂ تلاوت تھا کہ جب قرآن شریف پڑھتے تو اس وقت تک کسی آیت سے آگے نہ بڑھتے جب تک اس آیت کے حکم پر عمل نہ کر لیں یا اس حکم کو زندگی میں شامل نہ کرلیں -
(٢) *حفظ* - یہ واحد کتاب ہے جسے لوگ لفظ بلفظ حرف بحرف یاد کر لیتے ہیں اور یہ عمل کسی اور کتاب کےساتھ ممکن ہی نہیں اور حفاظ کرام کی تعداد بھی کوئی معمولی نہیں ساری دنیا میں ہر عمر بلکہ اطفال کی تو ایک بڑی تعداد فریضۂ حفظ انجام دیتی ہے اور پھر یہ تعداد روز بروز بڑھتی بھی جاتی ہے -
(٣) *نماز* - نماز کا قائم کرنا ہر مومن پہ فرض کیا گیا ہے ، یوں تو پانچ فرائض میں تلاوت کا شمار نہیں لیکن چونکہ نماز بِنا تلاوتِ کلام پاک کے ممکن ہی نہیں تو یو کہا جا سکتا ہے کہ قران کا پڑھنا بھی indirectly فرض ہی ہے -
(٤) *دعا* - قران شریف میں کئی مختصر اور جامع دعاؤں کا ذخیرہ موجود ہے جنہں اہلِ ایمان بخوبی اور بآسانی مانگنے کا اہتمام کرتے ہیں جن میں (شاید) سب سے کثرت سے مانگی جانے والی دعا ہے....
" ﺭﺑﻨﺎ ﺁﺗﻨﺎ ﻓﻲ ﺍﻟﺪﻧﻴﺎ ﺣﺴﻨﺔ ﻭﻓﻲ ﺍﻵﺧﺮﺓ ﺣﺴﻨﺔ ﻭﻗﻨﺎ ﻋﺬﺍﺏ ﺍﻟﻨﺎر "
اور اگر کسی شخص کی صرف یہی ایک دعا بھی قبول ہوجائے تو اسے جنت میں جانے تک ( اِن شاء اللہ ) نہ کوئی خوف ہوگا نہ وہ غمگین
_________________________
(٥) *ضابطۂ زندگی* - ایک بہتر بلکہ عمدہ زندگی جینے کے تمام اصول و ضوابط اس کتاب میں درج ہیں ، ایسا کوئی سوال نہیں جس کا جواب دینے سے یہ کتاب قاصر کہلائے ، ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس کا حل اس میں نہ ملے بشرطیکہ اسے مع ترجمہ و تفسیر سمجھ کر پڑھا جائے ، اور اپنے سوالوں کے جواب اس میں تلاش کیئے جائیں ، یعنی یہ کتاب صرف تلاوت کیلیےء ہی نہیں تلاش کیلیےء بھی ہے -
(٦) *ایصالِ ثواب* - اپنے مرحومین کو تحفتاً نیکیاں پیش کرنے کا ایک بہترین زریعہء تلاوتِ قران ہی تو ہے ، کہ کلامِ پاک خوب پڑھنا اور اس وقت انھیں نیکیاں پہنچانا جبکہ وہ ایک سبحان اللہ کہنے سے بھی قاصر ہیں یہ کلام ایسے میں اللہ کی ایک عمدہ نعمت ثابت ہوتا ہے -
(>) *شفاء* - یقین قوی ہو تو اس کی آیات ، اس کی دعائیں ہر مرض کی شفا کے لیےء کافی ہیں ( اِن شاء اللہ ) - سورۃ فاتحہ پڑھ کر پانی پہ دم کر کے پینا یا مریض کے چہرے یا جسم پر پھونک کر صحت یابی حاصل کرنا تو عام سی بات ہے -
(٨) *حفاظت* - بلاناغہ کوئی تلاوتِ کلامِ کریم کرتا رہے تو بلا شبہ اِس کی برکت سے رنج و غم ، حادثات و سانحات سے محفوظ رہتا ہے ، پھر اس کے آیات و کلمات میں وہ تاثیر ہے کہ تعویز بنا کے پہن لیں تو آفات و حادثات سے محفوظ رہیں ( اِن شاءاللہ ) -
(٩) *عبادت* - تلاوتِ قران ایک بہترین عبادت اس لئے بھی ہے کہ اس کے مضامین براہِ راست خدا تعالیٰ نے تعمیر کیے ، فرشتۂ بہتر حضرت جبرعیل ع زمیں تک لائے ، پھر نبیِ برتر حضرت محمد ﷺ کے قلبِ مبارک پر نازل کیے گئے....
کیا ایسی کتاب کی تلاوت سے دلکش کوئی اور خواندنی عبادت ہو سکتی ہے ؟؟؟
(١٠) *حلاوت* - بے شک اس کے اقتباس میں مٹھاس ہے ؛ اس کی تحریر میں چاشنی نہ ہوتی تو کیا یہ ممکن تھا کہ اہلِ ایمان بار بار بلکہ بے شمار بار اسے اپنے ہوٹوں سے ادا کرتے ، اپنی زباں سے بیاں کرتے ، اور پھر اپنے دل میں نہاں کر لیتے ؟ اس کے الفاظ میں شیرینی نہ ہوتی تو کیا یہ ممکن تھا کہ حضرتِ عمر (رض) شربتِ ایمان نوش فرماتے ؟؟؟
محمد عمران
*اپنی دکان، فرم، کاروبار اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے اور اسے عوام الناس تک احسن طریقے سے پہنچانے کے لئے ایک مرتبہ ضرور آزمائیں-*
*ویڈیو ایڈ صرف 1000/- Only*
👈🏻واٹس ایپ
👈🏻فیس بک
👈🏻انسٹا گرام
👈🏻فیس بک پیج
👈🏻یوٹیوب چینل
👈🏻بلاگ
*تقریباً -/25000 لوگوں تک اپنی بات، اپنی خصوصیات، احسن طریقے سے پہنچائیں- صرف ایک ہزار (1000) روپے میں آج ہی رابطہ کریں*-
*عنایہ ایڈورٹائزرس*
*8983174977* *8956599552*

0 تبصرے